اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے فلسطین۔اسرائیل تنازعے سے متعلق کہا کہ وقت کم ہوتا جا رہا ہے لیکن ہماری امید ہے کہ یہ قبضۃ ختم ہو اور دو ریاستی حل کے ہدف تک پہنچا جائے۔ گوٹیرس نے تحفظ حقوق فلسطین کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مسئلہ فلسطین عالمی امن و استحکام کیلیے مسلسل خطرہ ہے اور تاحال ایک خود مختار اور آزاد فلسطینی ریاست کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا ہے۔ سیکریٹری جنرل نے بتایا کہ فلسطین میں سیاسی،اقتصادی اور سلامتی کی صورت حال ابتر ہوتی جا رہی ہے جن کے حل کی تلاش اور قبضے کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کرنا ہوگنی جس کے لیے دو ریاستی حل ناگزیر ہے۔