مسئلہ فلسطین کا پر امن حل اسرائیل کیلئے بھی باعث استحکام : اردغان

   

استنبول :صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے لیے اختیار کردہ اقدامات،فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی سلامتی اور استحکام کے لیے بھی ضروری ہونگے، مجھے یقین ہے کہ القدس میں تمام مذہبی فرقوں کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی حل کی تلاش ممکن ہوگی۔ صدر اردغان نے ترک یہودی برادری اور اسلامی ممالک میں آباد حاحام اتحاد کے نمائندوں سے انقرہ میں ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ بالخصوص مغربی ممالک میں بڑھنے والی اسلام دشمنی، انسداد سامیت پسندی اور غیر ملکی دشمنی کے خلاف کوششوں میں ہمیں یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔علاوہ ازیں، مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے ماحول کی بحالی کے لئے بھی مل کر کوششیں کرنا ہوگا۔صدر نے خواہش ظاہر کی کہ تین آفاقی مذاہب کے مقدس مقامات کی حامل یہ سرزمین فساد اور جنگ سے ماحول سے پاک رہے۔ترکی چاہتا ہے کہ مشرق وسطی میں تمام رنگ و نسل،مذاہب،نسلی و لسنانی گروہ امن و آشتی کے دامن میں زندگی گزاریں۔