مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر خطہ میں استحکام ممکن نہیں: شاہ عبداللہ ثانی

   

عمان : اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی بن الحسین نے ہفتہ کے روز جدہ میں سکیورٹی اور ترقیاتی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں ہو گا۔’اْنہوں نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور جامع حل تک پہنچنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بحرانوں کا سامنا کرنے میں خلیج اور عراق کے ساتھ تعاون اور شراکت داری ضروری ہے۔اردن کے بادشاہ نے قوموں کے مفادات کی خاطر خطے میں تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے مملکت کی سرحدوں پر منشیات اور اسلحے کی اسمگلنگ سے نمٹنے کی کوششوں کو سراہا۔