مسئلہ کشمیر پر برطانوی ممبر پارلیمنٹ نے کی ہندوستان کی حمایت ، کہا : پہلے پی او کے خالی کرے پاکستان

   

کشمیر کا راگ الاپنے اور ہر محاذ پر مات کھانے والے پاکستان کو اب برطانیہ کے ممبر پارلیمنٹ نے شب زبردست جھٹکا دیا ہے ۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان سے یہ کہا ہے کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے ، بلکہ انہوں نے پاکستان سے پاک مقبوضہ کشمیر خالی کرنے کیلئے بھی کہا ہے ۔ برطانیہ کے ممبر پارلیمنٹ باب بلیک مین نے پاکستان کے کشمیر کے معاملہ کو اقوام متحدہ میں لے جانے کی بھی مخالفت کی اور کہا کہ پاکستان کو پہلے پی او کے کو خالی کردینا چاہئے ۔

باب بلیک مین نے کہا کہ پورا جموں و کشمیر ہندوستان کو اٹوٹ حصہ تھا اور پاکستان کو پی او کے خالی کردینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کشمیر کو لے کر یو این کے ریزولیوشن پر عمل آوری کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ، وہ لوگ اقوام متحدہ کے پہلے ریزولیوشن کو نظر انداز کررہے ہیں ۔ یو این کے پہلے ریزولیوشن میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پی او کے جموں و کشمیر کا حصہ ہے اور پی او کے کو جموں و کشمیر میں ملایا جانا چاہئے ، جس کیلئے پہلے پاکستانی فوج کو پی او کے کو خالی کردینا چاہئے۔

برطانوی ممبر پارلیمنٹ باب بلیک مین کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر کے معاملہ کو عالمی عدالت میں لے جانے کی بات کہی ہے ۔ حالانکہ پاکستان کے اس منصوبہ کو انہیں کے عالمی کورٹ میں وکیل نے اس وقت ملیامیٹ  کردیا تھا جب وکیل نے کہا تھا کہ ہمارے پاس کشمیر میں قتل عام کو ثابت کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔