مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے پاکستان کو جرمن کا مشورہ

   

Ferty9 Clinic

برلن۔24 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے جمعہ کو کشمیر معاملہ پر پاکستان سے کہا کہ اسے بیان بازی سے بچنا چاہئے اور ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کرنی چاہئے ۔ انجیلا مرکل کے ترجمان اسٹیفن سیبرٹ نے بتایا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے فون پر بات چیت کے دوران انجیلا نے بین الاقوامی سکیورٹی کے لئے علاقہ میں امن اور استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔ انجیلا مرکل نے کہا کہ جموں و کشمیر معاملہ پر بیان بازی کو چھوڑ کربات چیت پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔