مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کے منشور کے مطابق حل کیاجائے : چین

   

Ferty9 Clinic

اقوام متحدہ ۔17 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ زم نے کہا کہ جموں و کشمیر مسئلے کا حل اقوام متحدہ کے منشور، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور ہندوستان و پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدہ کے مطابق پرامن طریقے سے ہونا چاہئے ۔ژانگ نے جموں و کشمیر کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرے میں اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ چین اس علاقے کے حالات کو لے کر بہت پریشان ہے ۔ انہوں نے ہندوستان اور پاکستان سے ایسی یکطرفہ کارروائی نہ کرنے کی اپیل کی جس سے کشیدگی اور بڑھ سکتی ہو۔ قابل ذکر ہے کہ چین نے چہارشنبہ کو انسانی حقوق اور جموں و کشمیر کی سیکورٹی کے معاملہ پر بات چیت کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بند کمرے میں میٹنگ بلانے کی اپیل کی تھی۔ اس اجلاس میں سلامتی کونسل کے صرف پانچ رکن ممالک برطانیہ، فرانس، روس، چین اور امریکہ کو ہی شامل ہونا تھا۔ اس اجلاس سے ہندوستان اور پاکستان کو باہر رکھا گیا تھا۔