کانگریس حکومت کے ایک سال کی تکمیل پر محبوب نگرمیں تہنیتی تقریب سے رکن اسمبلی کا خطاب
محبوب نگر /16 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میڈیا کو ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے ۔ عوامی مسائل کو ارباب اقتدار تک پہونچانے میں میڈیا کا بنیادی کردار رہاہے ۔ ان خیالات کا اظہار مقامی ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی نے کیا وہ ہفتہ کی سہ پہر پریس کلب محبوب نگر میں صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ حکومت کے ایک سال کی تکمیل پر ایم ایل ایکو تہنیت پیش کرنے اور صحافیوں کے مسائل سے واقف کروانے کیلئے یہ پروگرام منعقد کیاگیا تھا ۔ ایم ایل اے نے کہا کہ میرے حلقہ کے عوام میں بھائی چارگی کا جذبہ بہت زیادہ یہے اور اس جذبہ میں اضافہ ہوتا رہے گا ۔ محبوب نگر جو حال تک میونسپلٹی تھی ریاست چیف منسٹر ریونت ریڈی کی خصوصی دلچسپی کے نتیجہ میں کارپوریشن میں تبدیل کی گئی ۔ ہم اس کیلئے چیف منسٹر کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ محبوب کو حیدرآباد کے طرز پر ترقی دینے میں ہم سب کا حصہ ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا مقصد مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے زیادہ سے زیادہ فنڈز حاصل کرکے محبوب نگر کو ترقی کی بلندیوں پر پہونچانا ہے۔ کچھ مسائل جو میرے اختیار میں ہیں بلاتاخیر حل کئے دیتا ہوں ۔ باقی کیلئے حکومت سے بھرپور نمائندگی کرتا ہوں ۔ صحافیوں نے ایم ایل اے کو تہنے پیش کی ۔ اس موقع پر روزنامہ متنم کے کیلنڈر کی رسم اجراء انجام دی گئی ۔ ڈسٹرکٹ الکٹرانک میڈیا آئی جے یو کے ضلع صدر شیکھر گوڑ ، ٹی پی سی سی جنرل سکریٹری ونود کمار، سراج قادری ، سینئیر صحافی پون ، وجئے راجو ، بھاسکر راؤ ، رفیع علیم ، ودیا ساگر ریڈی ، چندر شیکھر گوڑ ، پی وینکٹ ، ایس وینکٹ ، وینکٹ رام ، ایس وینکٹ ، روی ، مانک راؤ پربھو لنگم و دیگر موجود تھے ۔