مسائل کی یکسوئی کیلئے خواتین کی 68 کیلو میٹر پدیاترا

   

حیدرآباد۔ 8 فروری (سیاست نیوز) یہ قبائیلی خواتین لاک ڈاؤن کے خوف سے چھوٹے بچوں کو گود میں اٹھاکر پدیاترا نہیں کررہی ہیں یا ان کے کوئی سیاسی عزائم نہیں ہیں۔ جو اقتدار حاصل کرنے کے لئے سیاسی جماعتوں کے قائدین کی جانب سے کئے جاتے ہیں بلکہ یہ خواتین پینے کے پانی کی سہولت فراہم کرنے اور سڑکوں کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے پدیاترا کررہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع عادل آباد کے گاری گوڑہ منڈل کنڈی شیخ گوڑہ سے ان خواتین نے اتوار کو اپنی پدیاترا کا آغاز کیا۔ تقریباً 68 کیلو میٹر تک پدیاترا کرتے ہوئے یہ خواتین پیر کو کلکٹریٹ پہنچیں تاکہ کلکٹر کو اپنے مسائل سے واقف کراتے ہوئے انہیں حل کیا جاسکے۔ جس طرح سیاسی قائدین کی پدیاترا کو میڈیا کی توجہ حاصل ہوتی ہے ان غریب قبائیلی خواتین کی پدیاترا کو وہ توجہ حاصل نہیں ہوئی۔ حکومت کے وہ دعوے بھی کھوکھلے ثابت ہوئے کہ ہر گاؤں کے گھروںکو نلوں کے ذریعہ پینے کا پانی سربراہ کیا جارہا ہے۔ ن