منشیات کے خلاف شعور بیداری کی ضرورت،
TSAT
نیٹ ورک گورننگ کونسل سے چیف سکریٹری کا خطاب
حیدرآباد۔/3 نومبر، ( سیاست نیوز) چیف سکریٹری سومیش کمار نے سوسائٹی فار تلنگانہ نیٹ ورک
(TSAT)
نیٹ ورک کی گورننگ کونسل کے چوتھے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سافٹ نیٹ، سٹیلائیٹ میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ محکمہ جات زراعت، تعلیم، بہبودی خواتین و اطفال، پنچایت راج اور دیگر کو معلومات پر مبنی پروگرام تیار کرتے ہوئے
TSAT
کے ذریعہ ٹیلی کاسٹ کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت اور معلوماتی پروگراموں کی تیاری کے سلسلہ میں منصوبہ تیار کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ آڈیو ویژول پروگرامس کی تیاری میں عہدیداروں کو توجہ دینی چاہیئے تاکہ عوام تک بہتر معلومات پہنچائی جاسکے۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ آئیل پام کی کاشت ، شجرکاری، انیمل ہسبینڈری اور دیگر موضوعات پر پروگرام تیار کرتے ہوئے دیہاتوں میں پیش کئے جائیں۔ چیف سکریٹری نے طلبہ اور نوجوانوں کی مسابقتی امتحانات میں رہنمائی کیلئے تعلیمی پروگراموں کی تیاری کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات اور دیگر برائیوں کے خلاف شعور بیداری پروگراموں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلف فینانسنگ وسائل کے ذریعہ پروگرام تیار کئے جائیں۔ انہوں نے
TSAT
کے لوگو کی تبدیلی اور جاذب نظر لوگو تیار کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے
TSAT
کے ذریعہ اسکول و کالجس کے طلبہ کو کورونا وباء کے دوران آن کلاسیس کی سہولت فراہم کرنے پر ستائش کی۔ اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر کے سیتا راما راؤ، ڈائرکٹر جنرل چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ ہرپریت سنگھ، پرنسپل سکریٹری آئی ٹی جیش رنجن، سکریٹری پنچایت راج سندیپ کمار سلطانیہ، سکریٹری زراعت ایم رگھونندن راؤ، اسپیشل سکریٹری بہبودی خواتین و اطفال ڈی دیویا، منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ ٹکنالوجیکل سرویسس ٹی وینکٹیشورراؤ، سی ای او سافٹ نیٹ آر سیلیش ریڈی، ڈائرکٹر کلچر ہری کرشنا اور دوسرے شریک تھے۔ر