مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے طلبہ کو مشورہ

   

اقلیتی اقامتی اسکول میں کلکٹر کی شب بسری، تعلیمی کارکردگی کا جائزہ
کاماریڈی : یکم؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تعلیمی میں میدان میں کامیابی کے لئے محنت، لگن اور مستقل مزاجی کے ساتھ، طلباء کو اپنے منزل کی جانب سخت محنت کرنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر کاماریڈی مسٹر آشیش سانگوان نے بھکنور گورنمنٹ سوشیل ویلفیئر اقامتی جونیر کالج کے معائینہ کے دوران کیا۔ کلکٹر نے طلباء کے ساتھ رات کا کھانا کھایا اور ان کے ساتھ شب بسری کی اور ان کی تعلیمی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر این ایس ایس (نیشنل سروس اسکیم کے طلباء نے ضلع کلکٹر کا پر تپاک استقبال کیا۔ ضلع کلکٹر آشیش سنگوان نے دسویں جماعت کے طلباء سے ریاضی کے سوالات حل کروائے اور ان کی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ محنت کریں اور آئی آئی آئی ٹی جیسے اداروں میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے تیاری کریں۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر نے انٹر میڈیٹ کے طلباء سے ملاقات کی اور ان کے مستقبل کے عزائم کے بارے میں دریافت کیا۔ جب انہوں نے ہائی پی سی (BIPC) کے طلباء سے ان کے مستقبل کے منصوبے دریافت کیئے تو طلباء نے کارڈیالوجی، نیورولوجی اور ڈرماٹولوجی جیسے شعبوں میں اپنا کریئر بنانے کی خواہش ظاہر کی۔ اسی طرح ایم پی سی (MPC) گروپ کے طلباء نے کمپیوٹر سائنس اور دیگر جدید شعبوں میں ترقی کے عزم کا اظہار کیا۔ ضلع کلکٹر نے طلباء کو مسلسل محنت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کامیابی کے لئے محنتی ذہنیت کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ آئی آئی ٹی (IIT) اور جے ای ای (JEE) جیسے مسابقتی امتحانات کی تیاری کریں، اور یقین دلایا کہ حکومت ان کے لئے ضروری تعلیمی مواداور سہولیات فراہم کیا جائے گا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے مختلف جماعتوں کے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے مسائل اور تعلیمی کارکردگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس معائینہ اور رہنمائی پروگرام میں منڈل اسپیشل آفیسر راحیتا، تحصیلدار شیدا پرساد، ایم پی ڈی او راج کرن ریڈی، کالج پرنسپل رکھو اور دیگر متعلقہ عہد یداروں نے شرکت کی۔اس موقع پر تحصیلدار شیوا پرساد، ایم پی ڈی او راج کرن ریڈی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔