مسابقتی امتحانات کی تیاری کیلئے درخواستیں مطلوب

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر ۔ ضلع عہدیدار برائے اقلیتی بہبود کریم نگر پی۔ مدھو سودھن نے بذریعہ پریس نوٹ اطلاع فراہم کی ہیکہ ر یاست تلنگانہ میناریٹی اسٹیڈی سرکل ، محکمہ اقلیتی بہبود ، حیدرآباد کے زیر قیادت مرکزی و ریاستی سطح پر سرکاری ملازمت کی حصول یابی کے لئے جاب اورینٹیڈ مسابقتی امتحان کے لئے فاؤنڈیشن کورس کا انعقاد کیا جارہاہے۔ اس تربیتی کورس کی مدت 60 دن مقرر کی گئی۔ اس کورس میں شرکت کے لئے خواہش مند اقلیتی طبقہ سے وابستہ طلبا اپنی درخواست کو ریاست تلنگانہ میناریٹی اسٹیڈی سرکل ، جامعہ نظامیہ کامپلکس ، تیسری منزل ، گنفاؤنڈری ، عابڈس ، حیدرآباد میں اندرون 4 ڈسمبر 2021 داخل کرسکتے ہیں۔ مزید جانکاری کے لئے دفتر کے اوقات کار میں اندرون 10.30تا 5 بجے تک مندرجہ ذیل فراہم کردہ فو ن نمبر پر ربط کریں98491525161/ 040-232361122۔