سنگاریڈی آئی ٹی آئی کیمپس میں اڈوانسڈ ٹکنالوجی سنٹر کا افتتاح‘ ریاستی وزیر کا خطاب
سنگاریڈی۔ 28؍ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ سنگاریڈی آئی ٹی آئی کیمپس میں ایڈوائزڈ ٹیکنالوجی سنٹر کا افتتاح ریاستی طبی و صحت کے وزیر دامودر راج نرسمہا نے کیا افتتاحی تقریب میں ضلع کلکٹر پی پروینیا ، ایس پی پریتوش پنکج اور ٹی جی آئی آئی سی کی چیئرپرسن نرملا جگاریڈی نے بھی شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر دامودر راج نرسمہا نے کہا کہ ریاستی حکومت نوجوانوں میں ہنر پیدا کرنے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے تمام اضلاع میں جدید ٹیکنالوجی مراکز قائم کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سنگاریڈی، پٹن چیرو اور ہتنورا آئی ٹی آئی میں تین سنٹر قائم کیے جا رہے ہیں۔ ہر سنٹر پر تقریباً 40 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جس میں ٹاٹا کنسلٹنسی سرویسز (ٹی سی ایس) تعاون فراہم کر رہی ہے۔ وزیر نے کہا کہ یہ مراکز نہ صرف لڑکوں بلکہ لڑکیوں کو بھی مسابقتی دنیا میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں گے سنگا ریڈی ائی ٹی ائی 1963 میں 10 ایکڑ اراضی پر آغاز کیا گیا تھا۔ سنگاریڈی آئی ٹی آئی سے تربیت حاصل کرتے ہوئے بی ایچ ایل او ڈی ایف اور بی ڈی ایل میں روزگار حاصل کیے نوجوانوں کو روزگار کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا ضلع کلکٹر پی پروینیا نے بتایا کہ اس مرتبہ 172 سیٹوں کے مقابلے میں 380 داخلے ہوئے ہیں جو طلبہ کے بڑھتے رجحان کو ظاہر کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع میں 4 ہزار سے زائد صنعتیں موجود ہیں اور تربیت یافتہ طلبہ کو ان میں روزگار ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ٹی جی آئی آئی سی چیئرپرسن نرملا جگاریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت اپنے وعدوں پر عمل پیرا ہے اور اب تک 35 ہزار ملازمتیں فراہم کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی مراکز کے قیام سے طلبہ نئی مہارتیں سیکھ کر بہتر مستقبل تشکیل دے سکیں گے اس تقریب میں ضلع لائبریری چیئرمین انجیا، آتما کمیٹی چیئرمین رام ریڈی، ایڈیشنل لیبر کمشنر گنگادھر اور پرنسپل تروپتی ریڈی نے بھی شرکت کی۔