مساجد کو سہولیات سے زیادہ آباد کرنے کی ضرورت

   

Ferty9 Clinic

سداسیو پیٹ میں مسجد کی افتتاحی تقریب سے مفتی اسلم سلطان کا خطاب

سداسیوپیٹ : شہر سداسیوپیٹ احاطہ صالحین چمن (قبرستان) میں مسجد مولانا سعادت کا افتتاح مولانا مفتی محمد.اسلم سلطان صدر جمعیت علمائے ہند ضلع سنگاریڈی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس مسجد کی تعمیر ی کام محمدمنصور حیدرآباد نے اپنی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے کروائیں۔اس موقع پر مولانا مفتی اسلم سلطان صاحب نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی شخص اللہ تعالی کا گھر اگر پرندے کے گھونسلے کے برابر بھی کرواتا ہے تو اللہ تعالی اس شخص کو کل قیامت کے دن اپنی شان کے مطابق محل تیار کرواتا ہے۔آج امت مسلمہ کو مسجدوں کو آباد کرنے کی بہت سخت ضرورت ہے۔اس پرآشوب دور میں مسلمان مسجد سے دور ہوتا جا رہا ہے۔اس لیے ملت کی ذمہ داروں کو اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ امت مسلمہ کو کس طرح مسجد سے جوڑا جائے۔مسجد کی تعمیر میں کام کروانا ہمارے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک بہت پیارا کام ہیں۔آج دنیا کے اندر بہت پیاری سی مساجد تعمیر کی جارہی ہیںمگر جب مسجد نبوی کی تعمیر ہوئی تو نو سال تک اس میں روشنی کا چراغ نہیں تھا۔مگر مسجد کو آباد کرنے والے سچے اور پکے مسلمان مسجد میں موجود تھے۔آج مساجد میں اتنی سہولیات ہونے کے باوجود مسلمان مسجدوں سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔امت مسلمہ کو مسجدوں کے ساتھ ساتھ پیش امام اور موذنوں کا بھی خیال کرنا چاہیے۔اس موقع پر مسلمانوں نے سداسیوپیٹ کی جانب سے تعمیری کام انجام دینے والے محمد منصور صاحب کی گل پوشی اور شال پوشی کی گئی۔اس موقع پر صدر عیدگاہ کمیٹی اکبر حسین،محمد سلیم صاحب امیر تبلیغی جماعت ، مولانا سمیع ، حافظ محمد۔شفیع الدین ، عبد۔الوحید ،محمد۔نوشید ، ظہیر پٹیل ، محمد شفیع الدین ، محمد رحیم صاحب ٹیچر موجود تھے۔