مساجد کھولنے کی تیاریاں عروج پر احتیاطی احکامات پر عمل آوری

   

جدہ۔28 مئی(سیاست ڈاٹ کام) جدہ سمیت مکہ مکرمہ علاقے کی کمشنریوں میں اتوار کو مساجد کھولنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے متعدد مساجد کی تصاویر جاری کی ہیں جن می سینیٹائزنگ کے علاوہ نمازیوں کے درمیان فاصلہ رکھنے کے لیے نشانات لگائے جارہے ہیں۔مقررہ ضوابط کے مطابق تمام مساجد اذان سے 15 منٹ پہلے کھولی جائیں اور نماز کے 10 منٹ بعد بند کردی جائیں گی، اذان اور اقامات کے درمیان وقفہ 10 منٹ کا ہوگا۔تمام مساجد میں نماز کے اوقات میں کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھے جائیں گے، مساجد سے قرا?ن کریم اور کتب عارضی طور پر اٹھا لی جائیں۔مساجد کی صفوں میں ہر نمازی کے درمیان کم از کم دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھا جائے۔ایک صف سے دوسری صف کے درمیان ایک خالی صف کا فاصلہ رکھا جائے گا مسجد میں 6 صفیں بنتی تھیں تو3صفیں ہوں گی۔