مساجد کی شہادت کے خلاف احتجاج ‘ ڈی جے ایس کارکن گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ سکریٹریٹ میں دو مساجد کو شہید کر نے کے خلاف وقف بورڈ دفتر پر احتجاج کی کوشش کر نے والے درسگاہ جہاد و شہادت ( ڈی جے ایس) کارکنوں کو پولیس نے آج گرفتار کرلیا۔ ڈی جے ایس نے کل اعلان کیا تھا کہ وہ سیکرٹریٹ کی انہدامی کارروائی میں دو مساجد کو شہید کر نے کے خلاف احتجاج کرینگے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے آج صدر ڈی جے ایس ایم اے ماجد کو ان کے مکان واقع کنچن باغ میں ہی نظر بند کر دیا تھا جبکہ دیگر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے بعض ڈی جے ایس کارکنوں کے خلاف پولیس اسٹیشن بھوانی نگر میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ صدر ڈی جے ایس نے بتایا کہ حکومت نے دانستہ طور پر دو مساجد کو شہید کیا ہے اور یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ مساجدکو اسی مقام پر دوبارہ تعمیر کیا جائے۔