بودھن۔/4مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن کی مساجد اور بعض اردو مدارس و خانقاہوں میں زائد کمروں و تعمیر و درستگی کے کام انجام دینے ریاستی حکومت نے شکیل عامر ایم ایل اے بودھن کی سفارش پر SDF کے خصوصی فنڈ میں سے بطور اسپیشل ڈیولپمنٹ تقریباً ایک کروڑ روپئے فنڈز کی اجرائی کیلئے پروسیڈنگ سلسلہ نشانProcgs.No.99/SDF/CM Assurance/BodhanA/C/2022-23 کی اجرائی عمل میں لائی۔ مساجد و مدارس و خانخاہوں کے ذمہ داروں نے آج جامع مسجد رئیس پیٹ بودھن میں جمع ہوکر ریاستی حکومت اور معزز رکن اسمبلی بودھن سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر خطیب و امام جامع مسجد رئیس پیٹ مفتی شیخ جابر اشاعتی نے کہا کہ شکیل عامر ایم ایل اے بودھن کی خصوصی دلچسپی کے باعث حلقہ اسمبلی بودھن کے 187 مساجد و دیگر مسلم درسگاہوں وغیرہ کیلئے کم از کم پانچ تا دس لاکھ روپئے رقمی منظوری عمل میں آئی۔ اس موقع پر صدر میناریٹی سیل ٹی آر ایس پارٹی بابا بھائی این آر آئی ، صدر جماعت اسلامی شاخ بودھن عابد حسین فاروقی، صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد رئیس پیٹ محبوب گلشنی صدر انتظامی کمیٹی مدرسہ انوارالعلوم رئیس پیٹ ریاض الحسن ارکان بلدیہ حبیب خان قدیر، عقیل احمد فاروقی، سمیر احمد ، مولانا خواجہ ناظم الدین، سلطان قادری، عبدالسمیع این آر آئی، عطاء اللہ و دیگر مساجد کمیٹیوں کے عہدیدار موجود تھے۔