مساجد کے برقی بقایا جات کو معاف کرنے کا مطالبہ

   

CESS چیرمین سی راما راؤ سے مسلم وفد کی نمائندگی
گمبھی راؤ پیٹ /20 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع پریشد کوآپشن رکن سرسلہ محمد چاند کی قیادت میں ایک مسلم وفد سرسلہ الکٹریک سپلائی سوسائٹی سٹی چیرمین چکالہ راما رام سے ان کے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی جس میں سرسلہ ضلع بھر میں واقع مساجد کے برقی بقیہ جات کو معاف کردیا جائے ۔ چونکہ گذشتہ 10 سالوں سے ضلع کے کئی ایسے مساجد ہیں جن کے بقیہ جات پینڈنگ ہے جبکہ اس سلسلے میں کئی بار ارباب مجاز کو درخواستیں بھی دی گئی ۔ بعض مساجد انتظامیہ آمدنی نہ ہونے کی وجہ برقی بلز ادا نہیں کئے ۔ لہذا وفد نے راما راؤ سے خواہش کی کہ وہ بقیہ جات کو معاف کروانے کے احکامات جاری کریں۔ جبکہ بقیہ جات کے علاوہ بعض مہینوں سے بلز پابندی کے ساتھ ادا کیا جارہا ہے ۔ صرف بقیہ جات ادا کرنا ہے۔ اس موقع پر جبار ، شیخ شاہ ، عرفان ، عثمان ، حسین وغیرہ موجود تھے ۔