30 سے زائد افراد زخمی، سرسلہ ہاسپٹل منتقل، کلکٹر کا دورہ، بہتر طبی خدمات کی ڈاکٹرس کو ہدایت
گمبھی راو پیٹ؍ سرسلہ ۔ 31 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راجننہ سرسلہ ضلع کے گمبھی راؤپیٹ منڈل کے گورنٹالہ گاؤں میں پل کے قریب ایک آرٹی سی بس کا ٹائر پھٹ پڑا جس کی وجہ بس بے قابو ہو گئی اور سڑک کے کناریکھیتوں میں جا پہنچی۔ اس حادثہ میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور مسافروں نے سکون کی سانس لی۔ تفصیلات کے مطابق، کاماریڈی سے کریم نگر جانے والی آر ٹی سی بس بتایا گیا ہے کہ تیز رفتار تھی گورنتالہ بریج پار ہوتے ہی اس کا ٹائر پھٹ گیا، جس کی وجہ سے بس کھیتوں میں جا پہنچی جس کی وجہ اس بس میں سوار 30 سے زائد مسافر زخمی ہوئے، جنہیں ضلع سرسلہ کے ایریا اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثہ کے وقت بس میں تقریباً 70 سے 80 مسافر سوار تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق، ڈرائیور کی زیادہ رفتار اور بس میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کی موجودگی سے یہ حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کا سرسلہ ہاسپٹل میں علاج جاری ہے۔ حادثہ کے وقت مسافرین میں چیخ و پکار کے مناظر دیکھے گئے جنہیں سڑک سے گزرنے والے اور گاؤں کے بعض نوجوانوں نے بس کی کھڑکیوں کے دروازے سے باہر نکالا زخمیوں میں عمر رسیدہ افراد نوجوان اور بچے بھی شامل ہیں۔ سرسلہ کے سرکاری جنرل اسپتال (GGH) منتقل کر دیا گیا۔یہ اطلاع ملنے پر کلکٹرسندیپ کمار جھا اسپتال پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔