مسافرین کو راحت پہنچانے آر ٹی سی کے موثر انتظامات

   

Ferty9 Clinic

وی سی سجنار منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ آر ٹی سی کا میڈیاسے خطاب
سنگاریڈی : وی سی سجّنار منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ آر ٹی سی نے سنگا ریڈی آر ٹی سی بس ڈپو کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے بس کے مسافرین سے بات چیت کی بس ڈپو میں خاتون کنڈکٹرس اور دیگر آر ٹی سی عہدیداروں سے ملاقات کی اور پودوں کی شجر کاری بھی کی۔ سجنار منیجنگ ڈائریکٹر آر ٹی سی کو رمناکمار ایس پی ضلع سنگاریڈی۔ بالا جی ڈی ایس پی نے گلدستہ پیش کیا وی سی سجنا ر مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹی آر ٹی سی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کا خیال رکھتے ہوئے آر ٹی سی کی جانب سے بس میں بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ عوام بس کا سفر اطمینان بخش طور پر کر تے ہوئے بحفاظت اپنی منزل مقصود تک پنہچیں دور دراز مقامات اور دیہی مواضعات تک بس کی آمد رفت ہے انہوں نے ظہیر آباد سے بس کے ذریعہ سداسیوپیٹ اور سنگا ریڈی پہنچنے سے پہلے بس میں مسافروں سے صلاح و مشورہ بھی کیا ،جس پر مسافروں نے ریاست کرناٹک اور مہاراشٹرا سرحدی مقامات پر اضافی بسیں چلانے کا مطالبہ کیا تاکہ مسافرین کو آسانی ہوسکے ۔ اس خصوص میں غور کرتے ہوئے ٹریفک کے تفصیلات حاصل کرتے ہوئے مزید بس سرویس کا آغاز بھی کیا جائے گا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے بسوں میں تمام تر احتیاطی انتظامات کیے گئے ہیں اور صاف صفائی پر توجہ دی جا رہی ہے عوام بس میں سفر کر سکتے ہیں آر ٹی سی کو فائدہ پہنچنے پر مزید بسوں میں اضافہ اور مسافروں کی سہولت کے لیے انتظامات بھی کیے جائیں گے۔ اگر کسی کے پاس موٹر کار ہو تب بھی ہفتے میں ایک مرتبہ بس کا سفر کریں۔ انہوں نے سنگا ریڈی اور ظہیر آباد بس ڈپو کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا ۔ وی سی سجنار نے کہا کہ ظہیر آباد بس ڈپو کا بھی تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر سدرشن ریجنل منیجر آر ٹی سی، رمیش، ناگا بھوشنم ڈپو منیجر اور دیگر موجود تھے۔