جگتیال ۔ 2 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت نے آج اپنے دفتر میں آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کے پیش ضلع جگتیال سے متعلقہ بس ڈپو کے منیجر ان کے ساتھ جائزہ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا ۔ اس موقع پر انہوں نے ہڑتال سے قبل اور ہڑتال کے دوران آمدنی کی تفصیلات کو دریافت کیں ۔ عہدیداروں کو تاکید کی کہ بلا کسی مشکلات کے مسافرین کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ تمام شاہراہوں پر بسوں کو چلایا جائے ۔ مسافرین کی جانب سے پیش کئے جانے والے تمام اقسام کے بس پاس قبول کئے جائیں ۔ مستقل ملازمین کی طرح عارضی ملازمین کو بھی زائد آمدنی کی حصولی پر ترغیبات عطا کئے جائیں اور ان کے نام بورڈ پر تحریر کروائیں جائیں اور ایسے افراد جو بلا ٹکٹ کے دھوکہ دہی کرنے والے افراد کو نکال کر ان کی جگہ نئے افراد کا تقرر کیا جائے ۔ ہر تعلقہ کے تحصیلدار کم از کم تین بسوں کی تنقیح کریں ۔ فرائض انجام دینے والے ڈرائیورس اور کنڈکٹرس کے قیام کے لیے علحدہ سہولت فراہم کی جائے ۔ ایک دن قبل ہی فرائض کی تفصیلات فراہم کی جائیں ۔ رات کے اوقات چلائی جانے والی بسوں میں رکاوٹ نہ لانے کی انہوں نے تاکید کی ۔ اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر بی راجیشم ، سب کلکٹر گوتم پرترو ، محکمہ حمل و نقل کے ضلعی عہدیدار کشن اور ڈپو منیجران نے شرکت کی ۔۔