مسافرین کیلئے سہولیات فراہم کرنے کے احکام

   

Ferty9 Clinic


لنگم پیٹ بس اسٹانڈ کا معائنہ اور عہدیداروں سے رکن اسمبلی کی بات چیت

یلاریڈی : رکن اسمبلی سریندر نے منڈل لنگم پیٹ مستقر کے آر ٹی سی بس اسٹانڈ کا معائنہ کرتے ہوئے مسافرین کے لئے صاف صفائی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے احکام دیئے۔ انھوں نے بس اسٹانڈ احاطہ کا سروے کرکے حدود کی حصار بندی کا تحصیلدار کو مشورہ دیا۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین اور منڈل پریشد ارکان موجود تھے۔ واضح رہے کہ یلاریڈی مستقر کا بس اسٹانڈ بھی بنیادی سہولیات کے نہ ہونے سے عرصہ دراز سے مسافرین کے لئے تکلیف دہ بنا ہوا ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں۔ کئی مرتبہ عوامی نمائندوں نے آر ٹی سی ذمہ داروں کو توجہ دلائی لیکن آج تک کوئی مؤثر کام نہیں کیا گیا اور نہ اندرونی سڑک کی تعمیر عمل میں آئی جس سے جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں بسوں کی آمد و رفت پر مسافرین کو شدید تکلیف سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ پینے کے پانی کی کوئی سہولت نہیں اور بیت الخلاؤں کی صفائی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ جبکہ ہر مہینے آر ٹی سی کو ملگیات سے ہزاروں روپئے کی آمدنی ہے۔ پھر بھی آر ٹی سی عہدیداران کی عدم دلچسپی مسافرین کے لئے مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ رکن اسمبلی غیرمعمولی دلچسپی لیتے ہوئے بس اسٹانڈ کے مسافرین کی سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کریں۔ آر ٹی سی حکام کی لاپرواہی کا سخت نوٹ لیں تاکہ مسافرین کے لئے بنیادی سہولتوں پر عمل آوری یقینی ہوسکے۔ ذمہ داروں کی لاپرواہی سے ہی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔