مسافرین کی حفاظت کیلئے اوبر کے ایپ میں نئی تبدیلی

   

سان فرانسسکو: رائیڈ ہیلنگ کی بڑی کمپنی اوبر نے اپنی حفاظتی ٹول کٹ کو تبدیل کردیا ہے اور گاڑی میں سوار مسافر اب ضرورت پڑنے پر امریکہ میں ہوم سکیورٹی کمپنی اے ڈی ٹی کے لائیو سیفٹی ایجنٹ سے فون یا ٹیکسٹ کے ذریعے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔جب کال یا ٹیکسٹ کے تبادلے کی درخواست کی جاتی ہے، تو ایجنٹ جاری سفر کی نگرانی کرسکتا ہے، سفر کے دورانیے تک رابطے میں رہ سکتا ہے، اور صارف کی جانب سے 911 تک بھی پہنچ سکتا ہے۔کمپنی نے صارفین کو 911 ٹیکسٹ کرنے کے قابل بنانے والی خصوصیت کی دستیابی کو بھی بڑھایا ہے۔حفاظتی شیلڈ پر ٹیپ کرنے کے بعد ماکفر اپنے علاقے میں دستیاب تمام حفاظتی مددکے اختیارات کے ساتھ بڑی امداد دیکھیں گے۔ سیفٹی ٹول کٹ میں ماافروں اور ڈرائیوروں کو ہنگامی بٹن تک رسائی حاصل ہے اور وہ سفر کے دوران براہ راست ہمیں حفاظتی واقعات کی اطلاع دے سکتے ہیں۔اوبر میں لیڈ سیفٹی پروڈکٹ مینیجر، ربیکا پینے نے یہ تفصیلات فراہم کی ہیں۔اوبر نے اے ڈی ٹی کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ اپنے صارفین کو حفاظتی ماہر کا تعاون حاصل ہو۔ ایجنٹ سفر کی اہم تفصیلات حاصل کر سکتا ہے۔