35 ہزار سے زائد آمدورفت کی نگرانی، عنقریب اولا، اوبر اور ٹراویل کی گاڑیوں میں مربوط ہوگا
حیدرآباد ۔ 12 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ پولیس کی جانب سے مسافرین کو ان کے منزل تک بحفاظت پہنچنے میں مدد کرنے کیلئے “T-Safe” ایپ متعارف کئے ہوئے ایک سال ہوگیا ہے جو مسافر اپنے سیل فون سے اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں اور اپنے سفر کے دوران اس کو ایکٹیویٹ کرتے ہیں، پولیس ایسے مسافرین کی اس وقت تک نگرانی کرتے ہے جب تک وہ اپنی منزل کو پہنچ نہ جائے۔ سفر کے دوران الرٹ بھیجنا ہے۔ اگر اس کا جواب نہیں دیا جاتا ہے تو ڈائیل 100 پر ایک ہنگامی پیغام بھیجا جاتا ہے یہاں تک کہ اگر روٹ تبدیل ہوجائے یا گاڑی زیادہ دیر تک رک جائے تو بھی ڈائل 100 عملے کو الرٹ کردے گا۔ اس سے قریبی پولیس گشت کو جائے موقع تک پہنچنے میں موقع ملے گا۔ قابل ذکر یہ بات ہیکہ اس ایپ کی خدمات اسمارٹ فونس کے علاوہ ان فیچر فونس پر بھی حاصل کی جاسکتی ہے جن میں انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہے۔ گزشتہ سال 12 مارچ کو چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اس کا افتتاح کیا تھا۔ مستقبل میں اس ایپ کو اولا، اوبر، ریاپڈو، مانایاتری، سیف گاڈ، ابھی بس و دیگر ٹراویل کی گاڑیوں کو بھی مربوط کیا جائے گا۔ تلنگانہ بھر میں 43 ہزار انڈرائیڈ فونس میں ٹی سیف ایپ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔ ایپ نے ایک سال کے دوران شہری، مضافاتی اور دیہی علاقوں میں 35 ہزار سے زیادہ دوروں کی نگرانی کی۔ 23 ہزار سے زیادہ SOS (ہنگامی) پیغامات ڈائل 100 کو روانہ کئے۔ قریبی پولیس اوسطاً 8 منٹ سے بھی کم وقت میں مسافروں تک پہنچنے میںکامیاب رہی ہے۔ ایپ کو گوگل پلے اسٹور میں 269 ریویو کے ساتھ 4.8 ریٹنگ حاصل ہوئی۔2