مسافرین کی منتقلی ‘ حیدرآباد میٹرو دوسرے نمبر پر

   

حیدرآباد۔ حیدرآباد میٹرو ٹرین میں مسافرین کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے اور اب زیادہ تعداد میں مسافرین کو منتقل کرنے کے معاملہ میں حیدرآباد میٹرو کو ملک بھر میں دوسرا مقام حاصل ہوا ہے ۔ اس معاملے میں دہلی میٹرو سر فہرست ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ اعداد و شمارماہ ستمبر میں میٹرو خدمات کی بحالی کے بعد کے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں میٹرو ٹرینوں میں مسافرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے تاہم حیدرآباد میں یہ اضافہ تیز رفتار بھی ہے ۔ اب حیدرآباد اس معاملے میں دہلی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔ ہفتے کو حیدرآباد میٹرو میں جملہ 1.33 لاکھ مسافرین نے سفر کیا جبکہ دہلی میٹرو سے 14.79 لاکھ مسافرین نے سفر کیا تھا ۔ دہلی کے سوا دوسرے تمام میٹرو میں حیدرآباد میٹرو کی کارکردگی سب سے بہترین بتائی گئی ہے ۔ حیدرآباد میٹرو کی جانبسے میٹرو سورنا پیشکش کا یکم نومبر سے آغاز کیا گیا تھا اور اس پر مسافرین کا بہتر رد عمل حاصل ہوا ہے ۔ مسافرین کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ درج ہوا ہے ۔