مسافر بغیر کسی پاسپورٹ کے لندن سے نیو یارک پہنچ گیا

   

لندن: برطانیہ میں بغیر ٹکٹ اور بغیر پاسپورٹ کے ایک مسافر کے لندن سے نیویارک تک سفر کے حیران کن واقعے پر بحث جاری ہے۔ یہ ناقابل یقین واقعہ ایک مسافر بغیر کسی پاسپورٹ یا ٹکٹ کے ہوائی جہاز سے برطانیہ سے امریکہ تک پہنچ گیا۔اس دلچسپ واقعے کے حوالے سے پہلا سوال یہ ذہن میں آتا ہے کہ یہ کیسے ہوا؟۔46 سالہ سار کریگ اسٹورٹ ہیتھرو ہوائی اڈے پرایک اور مسافر کے پپچھے اس کے سائے کی طرح آیا۔ ہوائی اڈے کے عملے اور چیکنگ پوائنٹس کی نظروں سے دور رہتے ہوئے وہ جہاز میں سوار ہوا تاہم ہوائی اڈے کے عملے کی اس لاپرواہی پر ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔