کیلیفورنیا : جرمنی کا مسافر بردار طیارہ رن وے پر لینڈنگ کے دوران خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گیا، پائلٹ نے کمال مہارت اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر اگلا لائحہ عمل اختیار کیا۔ رپورٹ کے مطابق جرمنی کی لفتھانزا ایئر لائنز کے طیارے میں سوار مسافروں کو لینڈنگ کے وقت ایک انتہائی ڈراؤنی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ لفتھانزا ائیر لائن کی پرواز جو جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سے کیلیفورنیا کے لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ آرہی تھی کہ رن وے پر اترتے ہوئے بڑے حادثہ کا شکار ہوتے ہوتے رہ گئی۔