مسافر ویان حادثہ ، ہلاکتیں 13 ہوگئیں

   

میکسیکو سٹی : میکسیکو کے مغربی حصے میں مسافر وین کھائی میں گر گئی تھی، حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثہ وسطی میکسیکو کی ریاست جیلسکو کے علاقے میں پیش آیا تھا، حادثہ میں 10 مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایک مسافر دوران علاج اسپتال میں اپنی جان کی بازی ہار گیا۔