مسافر کشتی غرقاب، 5 ہلاک30 کو بچا لیا گیا

   

ابوجا:نائیجیریا کے صوبہ آنامبرا میں ایک مسافر کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 5افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ کوگی سے صوبہ آنامبرا کی طرف عازمِ سفر مسافر کشتی دریائے نائجر میں ڈوب گئی ہے، واقعے میں 5افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 30کو بچا لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق امدادی کاروائیاں جاری ہیں تاہم کشتی کے مسافروں کی درست تعداد ابھی نامعلوم ہے،اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔