مسافر کی توجہ ہٹاکر لاکھوں روپیوں کا سرقہ کرنے والا آٹو ڈرائیور گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : مسافر کی توجہ ہٹاکر 10 لاکھ روپئے کا سرقہ کرنے والے ایک شاطر آٹو ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس نے ایک شکایت کے بعد کارروائی کرتے ہوئے مفرور آٹو ڈرائیور کی تلاش کی شکایت گذار سے شکایت کے بعد پولیس کو جو بیان دیا تھا اس کی بنیاد پر پولیس نے فوری اقدام کیا اور 26 سالہ مداوت شنکر ساکن سورارم متوطن ناگر کرنول کو گرفتار کرلیا ۔ اور اس کے قبضہ سے 5 لاکھ 32 ہزار روپئے ضبط کرلیا اور شنکر کے آٹو کو بھی ضبط کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ڈی اتم کمار ورما نامی شخص کی گاڑی روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی تھی اور ورما معمولی زخمی ہوا تھا اس دوران مداوت شنکر نے ہمدردی ظاہر کی اور مدد کے بہانے توجہ ہٹاکر 10 لاکھ روپئے کا سرقہ کرلیا ۔ شکایت گذار کو جب اس بات کا پتہ چلا تو اس نے آٹو ڈرائیور سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہوا جس کے بعد اس نے پولیس میں شکایت کردی ۔ پولیس نے کارروائی کے دوران آٹو ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔۔ ع