مسالخ اور بیف شاپس 24 اگسٹ کو بند رہیں گے

   

حیدرآباد 22 اگسٹ ( این ایس ایس ) کمشنر جی ایچ ایم سی نے احکام جاری کئے ہیں کہ جی ایچ ایم سی کے مسالخ اور ریٹیل بیف شاپس جو جی ایچ ایم سی حدود میں ہیں 24 اگسٹ کو بند رکھے جائیں گے ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی نے کہا کہ جنم اشٹمی کے موقع پر یہ دوکانیں اور مسالخ بند رکھے جائیں گے ۔ انہوں نے اس ضمن میں کمشنر پولیس حیدرآباد ‘ سائبر آباد ‘ رچہ کونڈہ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے تعاون کی خواہش کی ۔