مسالہ دوسہ کے ساتھ سانبر نہ دینے پر مقدمہریسٹورنٹ پر 3500 روپئے کا جرمانہ

   

Ferty9 Clinic

بکسر: اکثر لوگ ریستوران سے کھانا آرڈر کرتے ہیں ، کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ ریسٹورنٹ چلانے والے آرڈر کی گئی اشیاء میں کچھ چیزیںدینا بھول جاتے ہیں ۔ ایسے میں آپ نے شاید کوئی قدم نہ اٹھایا ہو لیکن بہار کے ایک وکیل نے اسے سنجیدگی سے لیا ۔ ہوا یوں کہ اس نے ایک ریسٹورنٹ سے دوسہ منگوایا ، اس کے لئے اس نے 140 روپئے ادا کئے اور دوسہ لے کر گھر آگیا ۔ تاہم جب اس نے گھر پر پیکٹ چیک کیا تو دوسہ کے ساتھ کوئی سانبر نہیں تھا ۔ بہار کے بکسر ضلع میں ایک صارف کمیشن نے ایک ریسٹورنٹ پر گاہک کو دوسہ کے ساتھ سانبر پیش نہ کرنے پر 3500روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔ یہ فیصلہ 11ماہ کی سماعت کے بعد آیا ہے ۔