مسالہ گودام سے شراب کا ذخیرہ اور ملاوٹی گھی کی ضبطی

   

حیدرآباد 16 مئی ( سیاست نیوز ) : ساوتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے آنند مسالہ گودام سے شراب کے ذخیرہ کو برآمد کرلیا ۔ ملاوٹی اشیاء کی خفیہ اطلاع پر دھاوا کرنے پہونچی ٹاسک فورس ٹیم شراب کے ذخیرہ کو دیکھ کر حیرت میں پڑ گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ انسپکٹر راگھویندرا کی قیادت میں ٹیم نے آج بھوانی نگر علاقہ میں دھاوا کیا اور ملاوٹی گھی کی بڑی مقدار کو بھی ضبط کرلیا ۔ آنند مسالہ کے گودام سے پولیس نے بھاری مقدار میں شراب بھی ضبط کرلی ۔ ملاوٹی اشیاکے ذریعہ گھی تیاری کے ریاکٹ بے نقاب کرنے ٹیم پہونچی تھی ۔ پولیس نے اس گودام سے 10 کیلو ملاوٹی گھی اور ایک لاکھ روپئے مالیتی شراب کو بھی ضبط کرتے ہوئے ونود نامی شخص کو گرفتار کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔