گمبھی راؤ پیٹ /27 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بے روزگار نوجوانو ںکو نہر مند بناتے ہوئے روزگار فراہم کرنے کیلئے پنڈت دین دیال کوشل یوجنا کی سرکاری اسکیم کے تحت راجندر سرسلہ ضلع کے مستاآباد میں آج ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس پروگرام کا افتتاح ضلع ایس پی بی کے راہول ہیگڈے نے کیا ۔ اس ایک روزہ پروگرام میں بے روزگار نوجوانوں کو میڈیکل شعبہ میں تین ماہ اور چھ ماہ کے تربیتی کلاسیس میں شرکت اور مختلف شعبہ جات میں روزگار فراہم کرنے کیلئے ہنر مند نوجوانوں سے انٹرویو لیا گیا ۔ اس موقع پر منعقد تقریب کو ضلع ایس پی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری طور پر حکومت کی جانب سے اس طرح کی دی جانے ولی تربیت سے استفادہ کرتے ہوئے بے روزگار نوجوان خود کفالت بن سکتے ہیں ۔ اس موقع پر نوجوانوں کو ضلع ایس پی نے مشورہ دیا کہ وہ اپنے آپ کو وقت گذارنے کے بجائے اپنی زندگی کو مصروف ترین بنائے اور جرائم سے دور رہیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی وینکٹ رمنا بھی موجود تھے ۔