مستحقین میں مالی امداد کی تقسیم

   

میدک۔/19 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیت المال شاخ میدک کی کمیٹی کی جانب سے میدک کے میناریٹی فنکشن ہال میں منعقدہ ایک میٹنگ میں 80 مستحقین میں فی کس ایک ہزار جملہ 80 ہزار روپئے کی امداد جاری کی گئی۔ اس موقع پر سرپرست کمیٹی بیت المال جناب محمد عارف حسین، معتمد عمومی جناب محمد ریاض الدین نے غریب خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین مانگنے کو اپنا شعار نہ بنائیں بلکہ دیانتدار اور خوداری کے ساتھ اپنی زندگی بسر کریں۔ ذمہ داران بیت المال کمیٹی نے معاونین سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر صدر کمیٹی بیت المال جناب عابد شطاری، جناب سید نصیر احمد جوہری، سید غفار نیازی جوہری، مرزا حفیظ بیگ ایڈوکیٹ، محمد مظہر حسین، محمد مجیب الدین صدر ٹی آر ایس اقلیتی سل، بلدیہ میدک کے رکن معاون سید عمر محی الدین، محمد عقیل، غلام سجاد، سید صادق کے علاوہ دیگر موجود تھے۔