مستحقین میں چیف منسٹر امدادی چیکس کی تقسیم

   

میدک /9 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایم ایل اے میدک کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں افکو ڈائرکٹر ایم دیویندر ریڈی ایڈوکیٹ کے ہاتھوں میدک اور حویلی گھن پور کے 74 افراد میں 21 لاکھ 500 روپئے پر مشتمل چیکس سی ایم ریلیف فنڈس کے بابت جاری کردہ تقسیم عمل میں آئی ۔ اس تقریب کے موقع پر دیویندر ریڈی نے تلنگانہ حکومت کی فلاحی اسکیمات پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر ضلع پریشد میدک کی نائب صدرنشین لاوانیا ریڈی ، بلدی کونسلرس مسرز کشور ، لکشمی نارائن گوڑ ، جے راج ، آر کے سرینواس ، دیگر قائدین مسرز راتی اشوک ، سرینواس ریڈی ، لنگا ریڈی ، اروند گوڑ ، سریکانت ، نریش ، سید عمر محی الدین ، کرشنیا ، چندر شیکھر ، سامبا سیوا راؤ کے علاوہ دیگر شریک تھے ۔