مستحقین کو امکنہ جات کیلئے اراضی مختص کرنے کا مطالبہ

   

بودھن ۔ بودھن کے موضع کومن پلی سے تعلق رکھنے والے افراد نے آج کمیونسٹ پارٹی قائدین گنگادھراپا اور وائی گنگادھر کی قیادت میں آر ڈی او بودھن راجیشور سے ملاقات کی اور انہوں نے بتایا کہ سابقہ حکومت ان بے گھر افراد کو تعمیر امکنہ کیلئے پلاٹس الاٹ کئے جن پر وہ ارضی مکانات تعمیر کے گذر بسر کر رہے ہیں ۔ وفد میں شامل افراد نے آر ڈی او سے درخواست کی کہ انہیں الاٹ کردہ پلاٹس پر ڈبل بیڈرومس مکانات تعمیر کرواکر دیں ۔ اس وفد میں ساوتری لکشمی ستیش گنگاوا ، پوشوا وغیرہ شامل تھے ۔

رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم
مٹ پلی ۔ جگتیال ضلع مستقر پر دو دن کا بیاڈمنٹن ٹورنمنٹ کا اہتمام راکٹ ٹی مٹ پلی کی جانب سے کیا گیا کل فائنل میاچ میں جیت حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو کپ کے ساتھ 10 ہزار روپیوں پر مشتمل رقمی چیک اور رنراپ کھلاڑیوں کیلئے رنراپ کپ کے ساتھ 5 ہزار روپیوں پر مشتمل رقمی چیک ایم ایل اے ڈاکٹر سنجے کے ہاتھوں دیا گیا ۔ اس موقع پر راکٹ ٹی اونر محمد حبیب الدین طلحہ کے علاوہ ڈاکٹر بھوگا پروین جگتیال سی آئی جگدیش ریڈی اقلیتی عہدیداران و قائدین محمد محمود علی افسر محمد جاوید ( پورچم ) اور دیگر احباب موجود تھے ۔