مستحقین کو خودکفیل بنانے کی کوشش

   

زکوۃ کی ادائیگی کیلئے اجتماعی نظم کا قیام ،سکریٹری زکوۃسنٹر نظام آباد عبدالملک شارق کا بیان

نظام آباد :22؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) زکوٰۃ ایک اہم رکن اسلام اور عبادت ہے اسکو انتہائی ذمہ داری کے ساتھ ادا کیا جانا چاہیے اسکا اجتماعی نظم کیاجانا چاہیے۔اجتماعی نظم کے قیام کے لیے دہلی میں زکوٰۃ سنٹر انڈیا کا مرکزی ادارہ قائم کیا گیا ہے اور انڈونیشیا، ترکی اور دیگرملکی تنظیموں کا جائزہ لیکر انکی خوبیوں کو شامل اور خامیوں کو پاک کرکے یہ ادارہ قائم کیا گیا ہے۔نظام آباد میں بھی اسکی شاخ قائم کی گئی ہے۔اور مذکورہ حضرات کی جانب سے زکوٰۃ کی وصولی کی گئی اور 2 لاکھ چھتر ہزار پانچ سو روپے جمع ہوئے۔نیز آن لائن 2 لاکھ روپے جمع ہوئے ۔ان خیالات کا اظہار عبدالملک شارق سکریٹری نظام آباد نے آج منعقدہ پریس میٹ میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس سال جملہ 551 درخواست وصول ہوئے جن میں سے 42 افراد کی تحقیق کے بعد مدد کی گئی اور بتایا کہ اس سال 9 افراد میں سیونگ مشین، 5 افراد میں ٹھیلہ بنڈی، 1 پلمبنگ کٹ اور 1 سائیکل ریپئر کٹ،1 فیان وائنڈ نگ مشین، 1 عطر فروش، 2 کنفکشنری کاروبار، 1 فاسٹ فوڈ کاروبار، 3 خواتین کے لباس کاروبار، 1 گھریلو اشیاء کاروبار، 1 سن گلاسز کاروبار، پلاسٹک اشیاء کاروبار، میک اپ اشیاء کاروبار کوفراہمی روزگار پروگرام کے تحت تین لاکھ باون ہزار چھ سو روپے تقسیم کیے گئے. اسی طرح 4 طالبات کو ماہانہ 2000 روپے تعلیمی وظیفہ اور 9 افراد میں ماہانہ 1000 روپے وظیفہ دیا جارہا ہے۔ مزید مستحق افراد کو مدد کرنے کیلئے صاحب زکوٰۃ افراد سے اپیل کی کہ اس سال زکوٰۃ سنٹر انڈیا نظام آباد کو زیادہ سے زیادہ زکوٰۃ دیں تاکہ ملت کے غریب افراد کو خودکفیل بنایا جائے۔اس موقع پر عبدالرحمن ، مرزا افضل بیگ ، سید مجیب علی ، عمر ہاشمانی ، محمد غوث، فضل اللہ ، محمد زعیم موجود تھے۔