سنگا ریڈی ۔19 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگا ریڈی میں ناگیش ڈسٹرکٹ ریوینیو آفیسر کی صدارت میں بینک عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا ، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ مختلف مالی امدادی اسکیموں کے حصول کیلئے قرض فراہم کرنے میں بینک عہدیدار مکمل تعاون کرے اور قرض کی اجرائی پر بینک عہدیدار اپنا مقررہ نشانہ کو مکمل کرے ۔ کسان اور سیلف ہیلپ گروپ قرضوں کی تقسیم اور وصولی پر توجہ دینے کو کہا ۔ گوپال ریڈی لیڈ بینک منیجر نے کہا کہ اس مالی سال میں 7800 کروڑ روپئے جاری کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا ۔ اپریل سے ستمبر تک مختلف بینک کے ذریعے 7911.21 کروڑ روپے کے قرض جاری کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سنکلپ یاترا کے تحت بینک عہدیدار گرام پنچایتوں میں عوام سے ملاقات کرتے ہوئے بینکس کے ذریعے نافذ کردہ ترقیاتی اسکیم کی تفصیلات پیش کرے تاکہ عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔ ناگیش ڈسٹرکٹ ریوینیو افیسر نے ایس سی ایس ٹی بی سی اور اقلیتی بہبود اسکیم کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر ناباڑ کے تحت سال 25 – 2024 کریڈٹ پلان کتاب کا افتتاح کیا۔