مستحق اور حقدار تک تحفے کو پہنچانا ہر ایک کی ذمہ داری

   

کاغذ نگر میں رمضان گفٹ کپڑوں کی تقسیم کے موقع پر کلکٹر بی ہمنت سہا دیو راو کا خطاب

کاغذنگر۔13 ۔ اپریل( سیاست ڈسٹرک نیوز) کاغذ نگر کہ جامع مسجد کے احاطے میں آج ڈسٹرکٹ کلکٹر بی ہمنت سہا دیو راو نے اپنے ہمراہ ضلع پریشد وائس چیئرمین کے کرشنا راؤ اور مسلم اقلیتیں قائدین محمد صدیق، ایم آئی ایم صدر عبدالمبین، عبدالسبحان، بابا بھائی، محمد حبیب،محمد بیک، محمد حاجی، محمد متین پاشاہ، تحصیلدار منور شریف ، میونسپل کمشنر اس انجیا کے ساتھ مل کر ڈسٹرکٹ کلکٹر بی ہمنت سہا دیو راو نے غریب اور مستحق مسلم اقلیتی خواتین میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے منظور کئے گئے رمضان گفٹ کپڑوں کی تقسیم کی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ کلکٹر بی ہمنت سہا دیو راو نے کہا کہ ریاستی حکومت تلنگانہ کے تمام طبقے کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کوشاں ہیں۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت کی جانب سے آصف آباد اسمبلی کو پندرہ سو رمضان گفٹ اور حلقہ اسمبلی سرپور ٹاون کو 2000 رمضان گفٹ کی منظوری کی گئی تاکہ مستحق اور غریب لوگوں کا فائدہ ہو سکے۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے دعوت افطار پارٹی کیلئے آصف آباد کو تین لاکھ روپیہ اور حلقہ اسمبلی سرپور ٹاون کو 4 لاکھ روپیوں کی منظوری عمل میں لائی گئی،کاغذنگر میں دعوت افطار پارٹی اتوار کو رکھی گئی ہے۔ زیادہ سے زیادہ روزے دار شرکت کرتے ہوئے روزے داروں کو خدمت کا موقع فراہم کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد غریب اور مستحق لوگوں تک رمضان گفٹ کو پہنچانا ہے، اس کیلئے ہر ایک ملازمین بخوبی اپنی ڈیوٹی انجام دینے کی ہدایت دی، اس کے علاوہ رمضان مبارک مہینے کے دوران مساجد و عید گاہوں کے اطراف کے علاقوں میں صاف ستھرا ماحول رکھنے کی مقامی عہدیداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے، اگر کسی علاقے میں صاف صفائی نا رہنے پر کلکٹر آفس یا مقامی کونسل یا تحصیلدار آفس کو اطلاع دینے کا مسلم اقلیتوں کو مشورہ دیا۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ کلکٹر بی ہمنت سہا دیو راو نے بی آر ایس پارٹی قائدین کے ساتھ مل کر مسلم خواتین میں رمضان گفٹ تقسیم کئے۔