حیدرآباد یکم/ نومبر ( سیاست نیوز ) مستحق بچوں کو مفت تعلیم روزانہ تین وقت کھانا فراہم کرنا اور رہائش کی سہولت دینے والے پروفیسر سید جہانگیر ان دنوں سوشیل میڈیا پر مشغول ہے ۔ وہ اپنے ادارہ انگلش ماڈل اسلامک یونیورسٹی پر مستحق طلباء کو مفت تعلیم فراہم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ، میرا ایقان ہے کہ کمزور طبقات کو بہتر تعلیم کی سخت ضرورت ہے ۔ پروفیسر جہانگیر نے کہا کہ ہمارے کئی سابق طلباء اس وقت ملٹی نیشنل کمپنیوں میں زبان کے مترجم بن کر کام کر رہے ہیں ۔
بابری مسجد پر سپریم کورٹ کے فیصلہ سے قبل سیکوریٹی انتظامات کا مطالبہ
حیدرآباد۔یکم نومبر، ( سیاست نیوز) وی ایچ پی قائدین کے ایک وفد نے تلنگانہ ڈی جی پی مہیندر ریڈی سے ملاقات کی۔ بابری مسجد معاملہ پر سپریم کورٹ کے امکانی فیصلے کے حوالے سے وفد نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ مقدمہ کا فیصلہ آنے سے قبل سلامتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی جی پی نے اس نمائندگی پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ وی ایچ پی کے ریاستی صدر ایم راما راجو، بھاگیہ نگر گنیش اُتسو سمیتی کے سکریٹری ڈاکٹر بھگونت راؤ، وی ایچ پی کے ترجمان آر ششی دھر اور ہندو واہنی کے ریاستی جنرل سکریٹری اپل راجو نے ایک وفد کی شکل میں ڈی جی پی مہیندر ریڈی سے ملاقات کی اور انہیں ایک یادداشت بھی پیش کی۔