تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم بودھن کے وفد کی الم نارائن سے نمائندگی
بودھن۔/30 جنوری،(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم بودھن کے اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اجلاس میں شریک صحافی خورشید اختر، عبدالقدوس رضوان، عبداللہ قریشی، محمد امتیاز الدین ، عرفان خان، ساجد خان، محمد وقار الدین، معراج ، رفیق احمد ، محمد عظیم الدین ، محمد کلیم الدین، حافظ محمد محسن نے شہر یت قانون ترمیمی قانون کی پارلیمنٹ کے اجلاس میں منظوری کی سخت مذمت کی۔ اور اب چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے CAAاور NRCکے خلاف ریاستی اسمبلی میں قرار داد منظور کرنے کے عزائم کا اظہار کرنے اور اس ترمیمی بل کی مخالفت کرنے والی ریاستوں کے چیف منسٹرس کے ساتھ حیدرآباد میں اجلاس کا انعقاد عمل میں لانے کا اعلان کرنے پر تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم بودھن نے کے سی آر کے اس فیصلہ کا خیرمقدم کیااور اس ضمن میں ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے بتوسط چیرمین میڈیا اکیڈیمی الم نارائن، چیف منسٹر تلنگانہ تک ان کے اس جرأتمندانہ فیصلہ پر مبارکباد پر مبنی منظورہ قرارداد روانہ کرنے کا فیصلہ کیا اور فورم کے اس اجلاس میں ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے تقریباً ایک سو سے زائد صحافیوں کو جن میں شامل 16 اردو صحافیوں کو تاحال اکریڈیشن کارڈس کی اجرائی عمل میں نہ لائے جانے کی طرف چیرمین اورا نفارمیشن کمشنر کی توجہ مبذول کرنے قرارداد منظور کی گئی ۔ گزشتہ روز فورم کا ایک وفد حیدرآباد کا دورہ کرکے چیرمین میڈیا اکیڈیمی الم نارائن سے ملاقات کرکے فورم کے اجلاس میں منظورہ قراردادوں کے نقول پیش کئے۔ انہوں نے بودھن کے صحافیوں کا پیام چیف منسٹر تک پہنچادینے کا تیقن دیا اور انہوں نے وفد کو تیقن دیا کہ اندرون ایک ہفتہ ضلع نظام آباد کے باقی بچے مستحق صحافیوں کو بھی اکریڈیشن کارڈس جاری کردینے کا تیقن دیا۔ بعد ازاں فورم کے وفد نے کمشنر انفارمیشن انچارج ریاست تلنگانہ اروند کمار ( آئی اے ایس ) سے ملاقات کرنے ان کے دفتر پہنچنے جہاں کمشنر کی عدم موجودگی میں ان کے پی اے کو اکریڈیشن کارڈس کی اجرائی پر مبنی یادداشت حوالے کی ۔ اس وفد میں بانی فورم خورشید اختر، اڈوائزر عرفان خان، رفیق احمد و دیگر شا