مستحق لڑکی کے علاج کیلئے ریاستی وزیر سری ہری کی مالی امداد

   

اوٹکور ۔ 30 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر سری ہری سے حلقہ اسمبلی مکتھل کے رکن اسمبلی نے حیدرآباد میں اوٹکور کے ایک وفد ویگنیش ریڈی صدر منڈل کانگریس کی زیرقیادت محمد انور میاں بنڈہ، محمد رحمت اللہ جسکلیر، محمد الیاس نے پہنچ کر ملاقات کی اور ایک یادداشت حوالے کرتے ہوئے ریاستی وزیر سے پرزور اپیل کی کہ محمد انور میاں بنڈہ اوٹکور کی دختر عرشیہ بیگم کا پاؤں کا انفیکشن کے علاج کیلئے مالی تعاون کریں۔ اس موقع پر وفد کو ریاستی وزیر نے علاج کیلئے ایک لاکھ 10 ہزار روپئے کا چیکس حوالے کیا۔

اوٹکور میں معمر افراد کو وظیفہ حاصل کرنے میں مشکلات
اوٹکور۔ 30 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور میں معمر افراد کو حکومت تلنگانہ کے ذریعہ دیئے جانے والے وظیفہ کی رقم کو حاصل کرنے کیلئے کئی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ سب پوسٹ ماسٹر بالا کرشنیا اور نرسنا، سدو اور پوسٹ کا عملہ نے بتایا کہ اوٹکور مستقر پر 3 ہزار سے زائد رقم حکومت کی جانب سے بطور پینشن دی جارہی ہے۔ مگر آج 30 جولائی کو پینشن کی رقم دی جارہی تھی مگر فون کام نہیں کررہے ہیں۔ کسی فرد کو بھی وظیفہ کی رقم نہیں ملی کیونکہ اس رقم کو فون کے ذریعہ رابطہ پر جاری کیا جارہا ہے جس سے مشکلات پیش آرہی ہیں جو فون کا استعمال پینشن کیلئے ہورہا ہے، وہ پوسٹ آفس کے عملے کے فونوں سے ہورہا ہے۔ حکومت کا کہنا تھا کہ اس رقم کو حاصل کرنے کیلئے گورنمنٹ کی جانب سے پوسٹ آفس سے فون کئے جائیں گے، لیکن پینشنرس آج تک بھی محروم ہیں۔ سابق میں وظیفہ کی رقم کو انگوٹھا دباکر حاصل کیا جاسکتا تھا، اس کو بند کردیا گیا اور سیل فون کی مدد اور رابطہ پر آنکھوں کی مدد کے لزوم کو رکھا گیا ہے جس سے کئی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ارباب مجاز محکمہ پوسٹ آفس ضلع، آفیسروں اور حکومت تلنگانہ کے ذمہ داروں سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ پوسٹ آفسوں کو نیا فون اور پھر دیگر سہولتیں مہیا کی جائیں تاکہ غریب عوام کو پریشانی نہ ہو۔