مستحق و محنتی طلبہ کو آئی اے ایس کی مفت تربیت

   

کریم نگر میں عزم اکیڈیمی کا اجلاس، ڈاکٹر فصیح الدین کا خطاب
کریم نگر ۔عزم آئی اے ایس اکیڈیمی کریم نگر کے زیر اہتمام یکم مارچ بروز منگل بوقت 10.30بجے صبح بمقام مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی بلڈنگ روبرو مانیر پٹرول پمپ ایک خصوصی نشست دانشوروں اور صحافیوں کے ساتھ زیر سرپرستی مفتی اعتماد الحق قاسمی بصدارت عبدالمتین نائب صدر عزم اکیڈمی منعقد کی گئی۔ اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر فصیح الدین نواب جنرل سکریٹری نے عزم اکیڈمی کی کار کردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال مشن آئی اے ایس 100کے لیے اس اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے والے دو طلباء کا انتخاب عمل میں آیا ان طلباء کو اکیڈمی کی جانب سے ہر طرح کی مدد کی گئی۔ واضح ہو کہ اکیڈمی اپنی خدمات بالکل مفت انجام دیتی ہے اور مستحق طلبا کی مالی مدد بھی کرتی ہے۔عبدالمتین نائب صدر اکیڈمی نے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے خواہش کی کہ ذہین و محنتی طلباء کو اس طرف راغب کریں ، ان تک ہمارا پیغام پہنچائیں۔ اکیڈمی ان طلباء کی تربیت و وسائل مالی امداد بہم پہنچائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایس ایس سی،انٹر میڈیٹ و ڈگری طلباء کے لیے UPSC CIVIL SERVICES AWARENESS PROGRAM معلوماتی پروگرام کا انعقاد 6مارچ کو مستقر کریم نگر پیکاک ہوٹل پر عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اس اجلاس میں مفتی یونس القاسمی صدر جمیعت علماء کریم نگر، مصطفی انصاری سابق صدر سنیر سٹیزن ، سرور شاہ بیابانی صدر انجمن ترقی اردو،سی اے ندیم،محمد جمیل،عبدالباری، محمد خالد، موسی خان، سعادت صدیقی،خان ضیاء جگتیال،محمد حمید پداپلی،معراج مسعود،ڈی۔ایم ڈبلیو حافظ مظہر الدین، حافظ اشتیاق و دیگر معززین شہر کریم نگر شریک تھے۔ بعد ازاں معراج مسعود DMWO کی شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔