مستحکم ہندوستان میں یوپی کا اہم کردار:یوگی

   

لکھنؤ۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے ترقی کے ساتھ کورونا وبا سے مقابلے کے لئے اجتماعی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ ‘ایک ہندوستان،مستحکم ہندوستان’کی تعمیر میں ریاستی حکومت اہم کردار اداکررہی ہے ۔مسٹر یوگی نے یوم آزادی کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہندوستان۔مستحکم ہندوستان کے مفروضے میں اترپردیش اہم کردار ادا کررہا ہے ۔ ریاست کی ترقی کی بات ہو یا کورونا بحران سے مقابلے کا چیلنج ان سبھی کے لئے 24کروڑ لوگوں کو شراکت دار بننا ہوگا۔ہم سب کے پاس موقع ہے تو کووڈ-19جیسی ٹریجڈی بھی ہے ۔ ٹیم جذبے کے ساتھ حکومت۔انتظامیہ اور عوام ایک ہوکر کام کریں تو کسی بھی بحران سے عبور حاصل کیا جاسکتا ہے ۔