مستعفی ہونے والے وزیرقانون فروغ نسیم کی ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے نامور وکیل فروغ نسیم کو دوبارہ وفاقی وزیر مقرر کیا گیا جبکہ صرف دو روز قبل ہی انہوں نے وزیرقانون کی حیثیت سے مستعفی ہوکر فوجی سربراہ قمر جاوید باجوہ کی میعاد میں توسیع کے معاملہ میں سپریم کورٹ میں حکومت کی نمائندگی کرنے کی تیاری کی تھی۔ پاکستان کے صدر عارف علوی نے فروغ نسیم کو وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف دلوایا۔ البتہ ان کے قلمدان کو لیکر متضاد خبریں سامنے آرہی ہیں۔ انگریزی اخبار ڈان نے جہاں یہ لکھا ہیکہ نسیم فروغ کے حوالے کئے گئے قلمدان کی تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے وہیں دوسری طرف ایکسپریس ٹریبون اور جیو نیوز نے لکھا ہیکہ موصوف کو ایک بار پھر وزیرقانون کا حلف دلایا گیا ہے۔