حیدرآباد ۔ 27 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : کاریں بنانے والی بڑی کمپنیوں کی جانب سے آسان اقساط پر نئی گاڑی فراہم کرنے کی سہولت کے باوجود قیمتی اور دولت مندی کی شناخت تصور کی جانے والی کاروں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے کیوں کہ متمول طبقہ قیمتی کاروں کو اپنے پاس رکھنا ایک شان تصور کرتا ہے لیکن بسا اوقات قیمتی کاریں حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن اب حیدرآباد میں قیمتی لیکن مستعملہ کار خریدنا کسی قدر آسان ہوچکا ہے کیوں کہ مستعملہ ملٹی برانڈ لگثرری کاروں کے ڈیلرس بیگ بوائز ٹائز نے آن لائن خرید و فروخت میں کئی تبدیلیاں کردی ہیں جس سے مستعملہ کاروں کی خرید و فروخت مزید آسان ہوگئی ہے ۔ کمپنی نے کاروں کی تفصیلات آن لائن اور سوشیل میڈیا پر شائع کرتے ہوئے اپنے کاروبار کو کافی وسعت دی ہے تاہم وہ رواں مالی سال 500 کاروں کو فروخت کرتے ہوئے 400 کروڑ کے کاروبار کا نشانہ مقرر کیا ہے جب کہ گذشتہ مالی سال اس نے 250 کروڑ کا منافع کمایا تھا ۔۔
