مستفیض الرحمن دہلی میں شامل

   

نئی دہلی، 14 مئی(آئی اے این ایس): دہلی کیپیٹلز نے بنگلہ دیش کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمن کو آسٹریلیائی بیٹر جیک فریزر میکگرک کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا ہے۔ فریزر ہند۔ پاک جنگ کے باعث وطن واپس جا چکے ہیں اور اب باقی سیزن کے لیے ٹیم میں واپس نہیں آئیں گے۔ فریزرکی عدم موجودگی دہلی کے لیے بڑا نقصان نہیں سمجھی جا رہی، کیونکہ وہ ابتدائی چھ میچوں میں صرف 55 رنز ہی بنا سکے تھے اور اس کے بعد ٹیم سے باہر ہو ئے تھے۔ دہلی نے اعلان کیا ہے کہ مستفیض الرحمن کوفریزر کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔