لند ن ۔6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کے بائیں ہاتھ کے بولر مستفیض الرحمن ونڈے کرکٹ میں وکٹوںکی تیز ترین سنچری مکمل کرنے والے بنگلہ دیشی بولر بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز پاکستان کیخلاف ورلڈ کپ میچ میں حاصل کیا۔ انہیں یہ کارنامہ انجام دینے کیلئے صرف 54 میچز کھیلنا پڑا۔ عبدالرزاق، مشرف مرتضیٰ، روبیل حسین ، شکیب الحسن، محمد رفیق بھی تیزی کے ساتھ 100 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔یادر ہے کہ مستفیض نے ہندوستان اور پاکستان کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں دومرتبہ 5 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔