مستقبل کو محفوظ رکھنے کیلئے پانی کی اہمیت کو سمجھیں: یوگی

   

لکھنؤ : زمینی پانی کے تحفظ کے لیے عوامی شراکت کی وکالت کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو کہا کہ مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے سب کو پانی کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا۔ یوگی نے جمعہ کو لوک بھون میں منعقدہ زمینی پانی ہفتہ کی اختتامی تقریب میں کہا کہ پانی کے بغیر زندگی کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے میں پانی کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا تاکہ آنے والا کل محفوظ رہے ۔ ریاستی حکومت نے زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح کو بہتر بنانے کے لیے سال 2019 میں ایک ایکٹ بنایا۔ اس کے تحت ایک خاص حد سے زیادہ کسی بھی عمارت کی تعمیر کے لیے نقشہ پاس کرنے کے لیے رین واٹر ہارویسٹنگ کو لازمی قرار دیا گیا۔ اس کے نتیجے میں آج ریاست میں رین واٹر ہارویسٹنگ کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ، جو ہماری مستقبل کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ پانی کو بچانے کے لیے ریاست میں فی ڈراپ مور کراپ کی مہم چلائی جا رہی ہے ۔