مسجدالحرام میں آنے والوں کیلئے زم زم پلانے کا منصوبے کا آغاز

   

مکہ مکرمہ: اکرام فوڈ پرزرویشن ایسوسی ایشن نے مسجد الحرام میں آنے والے زائرین اور نمازیوں کے لیے زمزم پانی پلانے کے منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ پروگرام عظیم الشان مسجد کی طرف جانے والے متعدد فریکوئنسی پوائنٹس کے ذریعے شروع کیا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر احمد حربی المطرفی نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز سے ہی حرم کی طرف جانے والی سڑکوں پر زائرین اور معمترین کو زمازمہ کمپنی کی شراکت سے زمزم کا پانی تقسیم کرنا شروع کیا تھا۔انہوں نے وضاحت کی کہ زم زم کی تقسیم منی میں جمرات کی پارکنگ سے شروع ہوتی ہے، محبس الجن کی سرنگوں سے ہوتی ہوئی مسجد حرام کے مشرقی حصے میں باب علی کے بالمقابل تک کی جاتی ہے۔یہ منصوبہ ضیوف الرحمان کے تجربے کو بہتر بنانے کے فریم ورک کا حصہ ہے اور ہماری دانشمند حکومت خانہ کعبہ میں ہر نئے آنے والے زائرین پر بہت زیادہ توجہ دیتی ہے اوران کے آرام اورسکون کو یقینی بنانے کے اقدامات کرتی ہے۔اس پراجیکٹ کو ضیوف الرحمان سے بھرپور پذیرائی حاصل ہے۔ انہیں تقسیم کی گئی زم زم کی بوتلوں سے اپنی پیاس بجھانے میں مدد ملتی ہے۔